اسلام آباد، وزیراعظم کا 2 ماہ میں 7 ہزار وفاقی ملازمین کی ترقیوں کا حکم
وزیراعظم نے ملازمین کی ترقیوں کے معاملہ کو فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 60 روز میں تمام پروموشنز پر کارروائی مکمل کی جائے۔ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں 7ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیر التوا ہے، کارروائی مکمل کر کے رپورٹ بھی جمع کروائی جائے۔
وزیراعظم آفس نے کہا کہ 1991 سےایکس کیڈر ملازمین پرموشنز کے انتظار میں ہیں اور 2017 تک 37 فیصد ترقیاں نہ کی جا سکیں، ملازمین کی بہتر کارکردگی میں یہ معاملہ رکاوٹ ہے، ترقیوں کے معاملہ کے حل سے 20 ہزارملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن میں 2290،کامرس میں 1364، پیٹرولیم میں 809،پاور ڈویژن میں 615، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن میں 344 جبکہ وزارت داخلہ میں 111 ترقیاں زیر التوا ہیں۔