Feb 09, 2020 03:50 pm
views : 263
Location : Baltoro Glacier/gilgit
Rawalpindi- Pakistan Army Aviation pilots rescue 2 foreign mountain climbers from Broad Peak, Baltoro Glacier
راولپنڈی،پاک فوج نے بلتورو گلیشیئر پر پھنسے دو غیر ملکی کوپ پیماؤں کا ریسکیو کرلیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا ، فن لینڈ کے کوہ پیما دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران وہ بیمار ہوگئے تھے جس پر پاک فوج نے ان دونوں کو بلتورو گلیشئر سے ریسکیو کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس ریسکیو آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نےحصہ لیا۔
ریسکیو کئے گئے کوہ پیماؤں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے، مرد کوہ پیما ڈونلڈ ایلن پووی کا تعلق امریکا جبکہ خاتون کوہ پیما لوٹاہینریکا کا تعلق فن لینڈ سے ہے۔