کراچی،پاکستان اور فلپائن کے درمیان سیاحتی سماجی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ملکہ سلطانہ ماریہ
فلپائن کے تین جزائر کی ملکہ سلطانہ ماریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان سیاحتی سماجی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،میری کوشش ہے کہ فلپائن کے لوگوں کو پاکستان بھیجوں ۔
فلپائن کے تین جزائر کی ملکہ سلطانہ ماریہ کراچی کے دورے پر ہیں ،اس دوران وہ کراچی پریس کلب پہنچیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے،یہاں کے لوگ عام نہیں محنتی ہیں ،میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہوں یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی، پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور بہت خوش مزاج ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ مئیر سے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات ہوئی جبکہ ریحان ہاشمی سے بھی ملاقات کی اور سیاحت کے حوالے سے گفتگو ہوئی،ملکہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان سیاحتی سماجی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،میری کوشش ہےکہ فلپائن کے لوگوں کو پاکستان بھیجوں ،پاکستان سیاحت ہے لئے بہترین ملک ہے۔تعلیم اورخواتیں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں میں نے یہاں غریب بچوں کے لئے کام کا اغاز کیا۔
انکاکہنا تھا کہ کشمیر کے لئے اواز اٹھانے کی ضرورت ہے ،مسئلےکوپر امن طریقےسے سلجھایا جائے۔