Feb 09, 2020 06:56 pm
views : 234
Location : Gulistan e jauhar
Karachi- Hunarmand karachi festival skilled persons
کراچی ،گھریلو دستکاری اور ہنرمندی کو فروغ دینے کیلئے ہنر مند کراچی فیسٹیول کا انعقاد
کراچی میں گھریلو دستکاری اور ہنرمندی کو فروغ دینے کیلئے ہنر مند کراچی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک ہنر مندوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اشیاء کی تیار کیں جن میں مٹی کے برتن، نایاب پتھروں سے بنی ہوئی دستکاریاں ، رلی، قدرتی رنگوں کی رنگائی ، بلاک پرنٹس، لکڑی کا کم جنڈی، ہاتھ سے بنی جیولری،سمیت مختلف دستکاریاں شامل ہیں جوشہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، ہنر مند میلے کا مقصد مقامی ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں نئے مواقع کرنا ہے۔
ہنر مند فیسٹیول میں کھانے پینے سمیت ہاتھوں سے بنائی گئی اشیا اورمختلف ملبوسات کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ہنر مندوں کے ہنر کو سراہنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی،نمائش کا مقصد ہنر مند افرادکو ایسے مواقع فراہم کرنا تھا کہ وہ ہاتھ سے بنی اشیاء کے لئے مارکیٹ کی توجہ حاصل کریں۔
ہنر مند میلے کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش کاانعقاد ہوتے رہنے چاہیئے کیونکہ جو لوگ سے باہر سے قیمتی اشیاء کی خریداری کرتے ہیں انہیں معلوم ہوکہ پاکستان میں کتنی اچھی اور خوبصورت چیزیں بنائی جاتی ہیں۔
فیسٹول میں شریک ایک نوجوان سید کاشف کا کہنا تھا کہ مجھے بسوں کے ماڈل بنانے میں مہارت حاصل ہے جبکہ حکومتی مدد سے بیناقوامی سطح پر اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔