Feb 10, 2020 08:29 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Bilawal Bhutto Zardari summoned in NAB February 13
راولپنڈی، بلاول بھٹو زرداری 13 فروری کو نیب راولپنڈی میں طلب
نیب ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول کو زرداری گروپ کمپنی کا 2008ء سے 2019ء تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نیب کی جانب سے بلاول بھٹو سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے بلاول بھٹو کی نیب طلبی کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹس بلاول بھٹو کے مارچ میں احتجاج کے اعلان کا ردعمل ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بلاول بھٹو حکومت کے خلاف کوئی اعلان کرتے ہیں، نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، حکومت نیب کی ڈوریں ہلاکر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے بہادر لیڈر ہیں، وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،نیب کے پیچھے چھپنے سے عمران خان بچ نہیں سکتے۔