Feb 10, 2020 08:30 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Lahore- Ishaq Dar's house case, LHC issues restraining order, seeks govt's reply in 10 days
لاہور، عدالت نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں بدلنے کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا
لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے اسحاق ڈار کی تبسّم ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے لیکن حکومت پنجاب نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا، پنجاب حکومت خلاف آئین اور خلاف قانون اقدام ہے، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، عدالت حکومت پنجاب کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
بعد ازاں عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور صوبائی حکومت سے دس روز میں جواب طلب کرلیا۔