لندن، سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے، شہباز شریف
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سے اسحاق ڈاراورمسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، عمران نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے،
انہوں نے کہا کہ عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں بیڈز لگا دیئے ہیں۔