Feb 10, 2020 08:33 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- interest system until over, this country can never grow, Siraj ul Haq
کراچی، ملکی تمام نظام سود پر چل رہا ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت وقت نے اپنے 18 ماہ کے دوران قرضے کی شرح 31 ہزار ارب سے بڑھا کر 41 ہزار ارب روپے تک پہنچا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام وسائل ہونے کے بعد بھی ہم پستی کی طرف جا رہے ہیں ، ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ نا اہلی، بد دیانتی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا ہے ۔
حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دعوؤں کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی عملی اقدامات کرے، میں طلباء کو کہتا ہوں وہ سامنے آکر اپنی صلاحیتوں سے ملکی معاشی صورتحال بہتر کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے وفاقی وزیر شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ریلوے کے وزیر نے نہ جانے کس خیال میں کہا کہ ریلوے کو آسمان تک لے جائیں گے ، وہ ٹرین کو صرف ٹریک پر ہی رکھیں ۔