Feb 10, 2020 08:34 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Islamabad- Election Commision issue Details of assets of political parties
اسلام آباد، سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اثاثے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ہیں اور ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ روپے کی کمی آئی، پی ٹی آئی نے ایک سال میں 50 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے اور پارٹی نے 2 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے اور آمدن 57 لاکھ ہوئی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے، مسلم لیگ (ن) کی 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 4 کروڑ 19 لاکھ کے اثاثے ہیں، ایم کیو ایم نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے، جماعت اسلامی 90 لاکھ 18 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے، (ق) لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 2 لاکھ 31 ہزار روپے کا بینک بیلنس ہے جب کہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے جس کے اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ روپے موجود ہیں۔