Feb 10, 2020 08:36 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Pakistan win first Test by innings and 44 runs against Bangladesh
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلا دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دیدی
دوسری اننگز میں بنگلا دیش صرف 168 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، بنگال ٹائیگر کو 39 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب نسیم شاہ نے سیف حسن کو 16 رنز کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا۔ تمیم اقبال 34 رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس موقع پر کپتان مومن الحق نے اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 100 رنز تک پہنچایا تاہم نجم الحسین شانتو کے 38 رنز پر آؤٹ ہونے سے تیسری وکٹ کیلئے 71 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ ختم ہو گئی۔
نسیم شاہ نے شانتو کے بعد تیج الاسلام اور محمود اﷲ کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کر کے ٹیسٹ کیریئر کی اولین ہیٹرک کا جشن منایا۔ محمد متھن کو بھی کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 143، شاہ مسعود 100، حارث سہیل 75، اسد شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے ابو جاوید، روبیل حسین نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔