Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 11, 2020 06:08 pm views : 230

Location : Different Places

Islamabad- IHC instructs MOFA to review decision on stranded Pakistanis in virus-hit China
  • Urdu

اسلام آباد،چین سے پاکستانیوں کو نہ نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات سے متعلق درخواست پر سماعت کی، وزارت خارجہ کے ڈی جی چین کی جانب سے تحریری رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستانی طلبا چین میں محصور ہیں، بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک اپنے شہریوں کو چین سے نکال رہے ہیں، بنگلا دیش شہریوں کو نکال سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں ایسا کرسکتا، ہمارا سوال ہے صرف ہم اپنے شہریوں کو کیوں نہیں نکال رہے۔ جس پر حکومتی نمائندے نے جواب دیا کہ 194 ممالک میں سے صرف 23 ممالک نے شہریوں کو نکالا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جن ممالک نے اپنے شہریوں کو نکالا انہوں نے کیا بندوبست کیا؟ 23 ممالک اپنے شہریوں کو محفوظ کرنے کے انتظامات کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں، آسٹریلیا نے چین سے نکالے گئے شہریوں کو کسی جزیرے پر رکھا ہے، آپ گوادر کے پاس رکھ لیں۔
وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ ووہان کو چینی حکومت نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، وہاں ایک ہزار پاکستانی شہری ہیں، چینی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانیوں کا خیال رکھا جائے گا۔ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ملک اور طالب علموں کے مفاد میں ہوگا۔
عدالتی استفسار پر وزارت خارجہ کے نمائندے نے کہا کہ چین سے مسافروں کی آمدورفت پر پابندی نہیں، ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی جاتی ہے لیکن ووہان سٹی سے کوئی باہر نہیں جاسکتا۔ چین نے کورونا وائرس سے متاثرہ ووہان سٹی کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جہاں ایک ہزار پاکستانی موجود ہیں،بنگلا دیش نے اپنے شہریوں کو واپس نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، وزارت خارجہ اس صورتحال کو مانیٹر کررہی ہے، بھارت نے کچھ لوگ نکالے ہیں تاہم 80 فیصد لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، ہم نے چینی حکومت سے کہا تھا ہمارے سفیر کو ووہان شہر جانے کی اجازت دی جائے، لیکن چینی حکومت کا جواب تھا وہ کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ شہریوں کو نکالا تو کسی ملک سے تعلقات خراب ہو جائیں گے،وہاں پر پھنسے ہمارے شہری ہیں، یہ کوئی وضاحت نہیں کہ شہریوں کو نکالا تو کسی ملک سے تعلقات خراب ہو جائیں گے، کیا ریاست پاکستان بیان حلفی دے گی کہ شہریوں کونہ نکالنے کی وجہ سے کچھ ہواتو کون ذمہ دار ہوگا۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved