لاہور، پاکستان میں چل چلاو کا نظام چل رہا ہے، سراج الحق
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کےامیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت روز
اعلان کرتی ہے آنیوالا کل بہتر ہوگا جبکہ وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ
تنخواہ میں ان کا بھی گزارا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف خود
حکومت کہتی ہے کہ مافیاکی حکومت ہے جبکہ ملک میں زمین ،شوگر،سگریٹ،آٹا خور
اور رئیل مافیا ہے۔پارٹی پر ان ہی لوگوں نےپیسہ لگایا تھا اور انتخابی مہم
چلائی تھی اور اب یہ مافیا کے لوگ معہ سود قیمت وصول کررہے ہیں۔
امیرِ
جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میرے راستے میں مافیا
حائل ہے،وزیر اعظم اپنے دائیں بائیں دیکھیں انھیں مافیا نظر آجائے گا۔
سراج
الحق نے کہا کہ کل بھی حکومت نے اشیا سستی کرنے کا اعلان کیا تھا، آپ کے
پیارے نے چینی مہنگی کرکے ایک ہی دن میں 45 ارب کمائے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے تمام معاملات آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہیں ۔