Feb 11, 2020 07:37 pm
views : 242
Location : Domestic place
Karachi- Govt deptts responsible for grabbing of state land: Kunwar
کراچی، حکومت تجاوزات ہٹائے، متاثرین کو گھر دے، کنور نوید
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید کا سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ لوگوں کو بے گھر نہ کیا جائے، حکومت لوگوں کو رہائش فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کراچی میں بڑے بڑے پلازے بن گئے، کیا اہلکار پیسے لیکر تعمیرات کراتے رہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی کی زمینوں کو واگزار کرانے کے لیے میئر کو اختیارات دیے جائیں۔ تجاوزات کی سرپرستی کرنے والے سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
کنور نوید کا کہنا تھا کہ افسران غیر قانونی نقشے منظور کروا کر ملک کے باہر بیٹھے ہیں، ایم کیو ایم کے خلاف کسی بھی جگہ قبضے کرنے کا کوئی کیس نہیں ہے، جو بھی تجاوزات ہٹائی گئی ہیں وہ میئر کراچی نے کروائی ہیں۔