Feb 11, 2020 09:53 pm
views : 253
Location : Domestic place
Karachi- Pakistan invites Canadian investors to bid for oil,
اسلام آباد،معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلمور کی ملاقات
معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے ملاقات کی جس میں پیٹرولیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معاو ن خصوصی نے کہاکہ پاکستان تیل و گیس کے شعبے میں کینیڈا کے تجربے اور مہارت سے سیکھ سکتا ہے۔ ندیم بابر نے کہاکہ کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی دستیابی سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان میں پیٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں جن سے کینیڈین سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ندیم بابر نے کہاکہ سستی توانائی کے حصول اور انرجی مکس میں بہتری کیلئے قابل تجدید توانائی کے زرائع کو ترقی دی جارہی ہے۔ندیم بابر نے کہاکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہی ہے۔ وینڈی گلمور نے کہاکہ متعدد کینیڈین کمپنیاں پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہیں۔وینڈی گلمور نے کہاکہ کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔