Feb 11, 2020 11:22 pm
views : 241
Location : Different Places
Islamabad- FBR Chairman Shabbar Zaidi says has not resigned, but may be unable to continue
اسلام آباد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت
شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدہ کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے نیا نام تلاش کرلیں۔
دوسری طرف ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ شبر زیدی میرے پسندیدہ شخص ہیں، ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر کرے گا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، ایف بی آر کا نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات چل رہے ہیں۔
نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے احمد مجتبی میمن، جاوید غنی، نوشین جاوید امجد سمیت دیگر نام زیر غور ہیں جبکہ ہارون اختر کو مشیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کئی روز سے چھٹیوں پر تھے اور ان کی غیر حاضری میں افواہیں اور قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ شبر زیدی نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی تھی