اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی سے ستائی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے
تفصیلات
کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم
ہوا ، اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نےگیس اوربجلی
کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کردی اور کہا عوام پرمہنگائی کاپہلےہی بوجھ
ہےمزیدبوجھ نہیں ڈال سکتے۔
اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے
فیصلوں کی منظوری دی گئی ، وفاقی کابینہ نے15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے
دی جبکہ وزیراعظم نے ای سی سی کےچینی کی درآمدکےفیصلےکومنسوخ کرتے ہوئے
چینی کی برآمدپرپابندی کے فیصلے کی توثیق کردی اور کہا چینی کےمعاملے
پرعوام کوپریشان نہیں ہونےدوں گا۔
اجلاس میں دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم
کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلے سے ملک بھرمیں دالوں کی قیمت کم کردی جائے
گی جبکہ 50ہزارنوجوانوں کویوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع
کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس
پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوئی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر
تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ن
کا کہنا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت
مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے،
میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی
قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔