جنیوا، عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دہشتگردی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا
http://www.tnnasia.tv
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نتائج کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اجلاس جنیوا میں ہوا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کورونا وائرس کو کسی بھی دہشتگردی کارروائی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی
ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ صورتحال میں تمام
دستیاب وسائل کے ذریعے سے اس کا حل نکالنا ہوگا۔
ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ جو لوگ کبھی چین نہیں گئے، ان لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص میں اضافہ نادیدہ خطرے کی پہلی جھلک ہے لہذا ہمیں اس خطرے سے تیزی سے نمٹنا ہوگا۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد چوالیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ جی77 اور اقوام متحدہ نے وائرس کیخلاف چین کی جنگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔