Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 12, 2020 05:59 pm views : 229

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- SC directs ML-1 railway project to be completed in 2 years, KCR in 3 months
  • Urdu

اسلام آباد، سپریم کورٹ کا "3 ماہ "میں کراچی سرکلر ریلوے کو "مکمل فعال "کرنے کا حکم

چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں "ریلوے خسارہ کیس "کی سماعت ہوئی۔ وزیرریلوے شیخ رشید احمد اور وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے شیخ رشید سے کہا کہ بزنس پلان میں آپ نے سب کچھ کہہ دیا لیکن یہ نہیں بتایا اس پر"کب اورکیسے عمل "ہوگا، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ جو کام "70 سال "میں نہیں ہوا وہ "12 دن "میں ہوگیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں، یہ کام نہ میری ذات کے لیے نہ آپ کی ذات کے لیے ہے بلکہ "قوم "کے لئے ہورہا ہے، ایم ایل ون کے بارے میں پتہ چلا ہے ایلی وٹیڈ ٹرین بنا رہے ہیں، ریلوے اگر اپنی پانچ جائیدادیں فروخت کر دے توسارے مسائل حل ہو جائیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایم ایل ون لمبی کہانی ہے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ 14 سال بعد ایم ایل ون کا ٹینڈرہورہا ہے، پانچ سال میں ایم ایل ون مکمل ہوجائے گا، کراچی سرکلرریلوے کے لیے "عمارتیں گرائی "ہیں، سندھ حکومت بھی تعاون کررہی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے سندھ حکومت کو "کیوں "دے رہے ہیں، اس کا حال بھی "کراچی ٹرانسپورٹ جیسا "ہوجائے گا، ہم تو چاہ رہے تھے کہ سرکلر ریلوے کے بعد "کراچی ٹرام "بھی چلائیں، کسی زمانے میں کراچی میں "ٹرام" چلا کرتی تھی، سرکلرریلوے کو "سی پیک "میں کیوں ڈال دیا۔ اسد عمر نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے کراچی سرکلر کو سی پیک میں ڈال دیا۔
سپریم کورٹ نے "1 ماہ "میں کراچی سرکلرریلوے پرآپریشنل سر گرمیاں شروع کرنے اور "3 ماہ "میں سرکلر ریلوے کو "مکمل آپریشنل "کرنے کا حکم دیا۔ اسد عمر نے کہا کہ "اتنی جلدی ایسا نہیں ہو پائے گا"، انفراسٹرکچر بنانے میں وقت لگے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ "یہ تو پھر نہ کرنے والی بات ہے"، چیزوں کو طول نہ دیں، کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی محفوظ بنانے کا حل یہی ہے کہ فوری انفراسٹرکچر بچھا دیا جائے۔ اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کو احکامات دے دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ حکومت "ڈیلیور "نہیں کرے گی۔
عدالت نے ایم ایل ون منصوبہ دو سال میں "فعال "بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دی گئی مدت پر عمل نہ ہونے کے نتائج "خطرناک "ہونگے، عدالت کی ٹائم لائن ریلوے کیلئے "چیلنج "ہے، اگر عملی طور پر ممکن نہیں تو ریلوے "بند "کر دیں، کیس کی آئندہ سماعت "21 فروری "کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved