Feb 12, 2020 06:32 pm
views : 242
Location : Different Places
Lahore- Marriyum Aurangzeb disapproves of subsidy package for Utility Stores
لاہور، (ن) لیگ نے مہنگائی کیخلاف حکومتی پیکج کو عوام کا "معاشی قتل "قرار دیدیا
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چور اور کرپٹ عمران مافیا کی وجہ سے عوام ، ملک اور معیشت کو "ناقابل تلافی نقصان "پہنچ رہا ہے لیکن مسئلہ اب چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکیورٹی ، سلامتی اور سالمیت کا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا نے ہر شعبہ میں "چوری "اور "کرپشن "عام کردی، 18 ماہ میں "13 ہزار ارب "کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، روپے کی قدر "35 فیصد "گرائی، ایکسپورٹ پھر بھی گررہی ہیں، گیس "300 فیصد "اور بجلی "250 فیصد "مہنگی کر دی، دوائیاں "50 فیصد "مہنگی کر دیں، ترقی کے شرح 5.8 سے 1.9 فیصد کر دی، مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کر دی، یہ سب "کرپشن "اور "ڈکیتی "نہیں ہے تو اور کیا ہے۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران مافیا کا "15 ارب "کا پیکج عوام سے محض "دھوکہ "اور غریبوں کا مزید "معاشی قتل "عام ہے، عمران مافیا کا ۱۵ ارب کا پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لئے "ریلف پیکج "اور عوام کے لئے "تکلیف پیکج "ہے۔