اسلام آباد، قومی اسمبلی میں "مسٹر 10 پرسنٹ "کے ذکر پر شور شرابا
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حفیظ شیخ نے تفصیل سے "اعدادو شمار "کے ساتھ بات کی، دوسری طرف بدقسمتی سے اپوزیشن نے "بغیر دلیل "کے بات کی، خیال تھا اپوزیشن سے حکومت کو "تجاویز " ملیں گی، اپوزیشن کو سمجھنا ہوگا کہ حقائق سے آپ "آنکھ "نہیں چرا سکتے، خیال تھا ماضی کی غلطیوں پر "شرمندہ "ہو کر اچھی تجاویز دیں گے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا زیادہ نوٹ چھاپنے کا "خمیازہ "عمران خان حکومت نے بھگتا، اپوزیشن کے ارکان اپنا ماضی بھول گئے ہیں، ن لیگ نے 5 سال میں "101 "فیصد زیادہ نوٹ چھاپے، مسلم لیگ (ن) "30 ہزار ارب "قرض چھوڑ کرگئی، پیپلزپارٹی حکومت نے قرض "15 ہزار ارب "تک پہنچا دیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے وہ "معاہدے "کیے جو آج "گلے "پڑے ہوئے ہیں، رینٹل پاور پلانٹ کا بھی خمیازہ پاکستان نے بھگتا، سابق حکومت نے بجلی چوری پر قابو نہیں پایا، کرپشن کی وجہ سے یہ لو گ پھنس گئے، اس وجہ سے چیخ رہے ہیں، ماضی میں کاشتکاروں کو "چکما "دیا گیا، ماضی میں صنعتوں کا "بیڑاغرق "کر دیا گیا۔