کراچی، ایم کیو ایم کو جب "اقتدار "نہ ملا تو یہ پہلی فلائٹ سے "بیرون ملک "جائیں گے، مصطفیٰ کمال
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان تجاوزات کیخلاف آپریشن سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ کو "بلائیں"، شہریوں کو متبادل جگہ دینے کیلئے جگہ دی جائے کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، الیکشن جیتنے کے بعد تمام پارٹیاں "ٹوٹتی "جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا سندھ میں روزانہ 150 "سگ گزیدگی "کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ پہلا شخص "انتقال "کرچکا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا مہنگائی کی وجہ سے لوگ "خودکشیاں "کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کا ہر منتخب نمائندہ "کرپشن" میں لگا ہوا ہے۔
ادھر کراچی کی احتساب عدالت میں ساحل سمندرکی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ریفرنس میں نامزد مصطفیٰ کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت "4 مارچ "تک "ملتوی "کر دی۔