Feb 13, 2020 01:55 pm
views : 235
Location : NAB Headquarter
Rawalpindi- The Chief Justice has declared me innocent, If arrested, my voice will be Asifa Bhutto, says Bilawal Bhutto Zardari
راولپنڈی، گرفتار کیا گیا تو میری آواز آصفہ بھٹو ہوں گی، بلاول بھٹو زرداری
http://www.tnnasia.tv
راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیشی کے بعدذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کہہ چکے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ہے لیکن نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج اسی تسلسل میں مجھے نیب آفس بلایا گیا۔ مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان کے بعد ہمیں نوٹس بھیجا گیا، اعتراضات کے باوجود نیب کے سامنے پیش ہوا، ہم سیاسی انتقام کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اور عوام پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف بجٹ کو نہیں مانتے، پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے کو مسترد کرتے ہیں، ہم دباؤ کے باوجود جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب کی ٹیم نے مجھے سوالنامہ دیاہے، میری گرفتاری غیرقانونی ہوگی لیکن حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے، اگر میں گرفتار ہوتا ہوں تو میری آواز آصفہ بھٹو زرداری ہوں گی۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پر جعلی اکاؤنٹ سے اپنی ذاتی کمپنی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ روپے نکلوانے کا الزام ہے، کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کا مؤقف ہے کہ اس وقت وہ چھوٹے تھے اور اس معاملے کا انہیں کوئی علم نہیں۔