Feb 13, 2020 07:14 pm
views : 222
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan to make "free" and "new free trade agreements" to economy, says IMF
اسلام آباد، پاکستان معیشت کو آزاد اور نئے آزادانہ تجارتی معاہدے کرے، آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان پر یہ زور بھی دیا ہے کہ وہ "قابل مستحکم ترقیاتی اہداف "کے حصول کیلیے آئندہ برس برسوں کے دوران "6 کھرب 2 سو ارب روپے "خرچ کرے جس کے نتیجے میں حکومت کے "محصولات "میں اضافہ ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے یہ تجاویز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس کی مشترکہ قیادت سینیٹر فاروق نائیک اور فیض اللہ کاموکا کررہے تھے جبکہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشرق وسطی اور وسط ایشیا کے ڈپٹی ڈآئریکٹر کررہے تھے۔
فیض اللہ کاموکا نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی معیشت کو دنیا بھر کے لیے "آزاد" کرے اور اس کے لیے ادارے نے تجویز دی ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ "آزادانہ تجارتی معاہدے "کرے تاکہ اس کی "برآمدات "میں نمایاں اضافہ ہوسکے۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے "آزادانہ تجارتی معاہدوں "کی بات کی ہے کیونکہ پاکستان میں یہ معاملات پہلے ہی تنازعات کا شکار ہیں۔