Feb 13, 2020 07:22 pm
views : 229
Location : National Assembly
Islamabad- Govt looting people through flour, sugar mafia, Ahsan Iqbal
اسلام آباد، حکومت آٹا اور چینی مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے، احسن اقبال
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں "ریکارڈ "مہنگائی ہے، خود فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں "کمرتوڑ "مہنگائی ہے، 18 ماہ میں موجودہ حکومت کی نا اہلی نے ملک کو "بدحالی "تک پہنچا دیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ پیش کرنے پر ہم نے کہا تھا حکومت "بدترین بجٹ "پیش کر رہی ہے، شرح نموسکڑ جائے گی۔ مگر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بجٹ ملک میں "روزگار "پیدا کرے گا، لیکن اب صورتحال دیکھ لیں۔ ہم نے قرض لیا انہوں نے شور مچایا، جبکہ انہوں نے "11 کھرب روپے "کا زیادہ قرضہ قوم پر مسلط کر دیا۔ ہماری حکومت نے 5.9 فیصد خسارہ چھوڑا، جو کہ رواں برس 9 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ پاکستان جس "بحرانی کیفیت "کا شکار ہے اس کا حل موجودہ حکومت کے "پاس "نہیں۔