Feb 13, 2020 09:01 pm
views : 275
Location : Different Places
Karachi- Children kept mother's body in house for 12 years, instead of burial
کراچی، بچوں نے12 سال تک ماں کی لاش کو دفنانے کی بجائے گھر میں رکھا
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 کریسنٹ اپارٹمنٹ کے قریب نیپا انسٹیٹیوٹ کی دیوار کے پاس سے خاتون کی برسوں پرانی لاش کا "ڈھانچہ "ملا تو علاقہ مکینوں میں "خوف و ہراس "پھیل گیا۔
پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ تحقیقات کے بعد لاش کی شناخت زکیہ خاتون کے نام سے ہوئی اور لاش پھینکنے والے معمر شخص محبوب کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو کے مطابق خاتون کی لاش دس سے بارہ سال پرانی ہے اور صرف ڈھانچہ ہی رہ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق محبوب نے کچرا خانے کے قریب لاش پھینکی جو زکیہ خاتون کا بھائی ہے، اس کی عمر ستر سال ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ بہن کا انتقال کئی سال پہلے ہوا لیکن محبت میں زکیہ خاتون کے بیٹا اور بیٹی نے ماں کی لاش کو سنبھال کر گھر میں رکھ دیا، زکیہ خاتون اور ان کے دونوں بچے "ڈپریشن "کے مریض تھے۔
زکیہ خاتون کا بیٹا قیصر ریاض اور بیٹی شگفتہ ریاض "غیر شادی شدہ "تھے۔ قیصر ریاض اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نجی کمپنی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھا۔ دونوں چار ماہ قبل "فوت "ہوگئے تو ان کا فلیٹ کافی عرصہ خالی پڑا رہا۔ بچوں کی رہائش گلشن اقبال میں ہی کسی اور جگہ تھی جبکہ جس گھر سے لاش ملی بہن کے بچے وہاں آتے جاتے رہتے تھے۔