Feb 13, 2020 09:19 pm
views : 241
Location : Different Places
Islamabad- Pakistani women role very effective for peace, Alice Wells
اسلام آباد، پاکستانی خواتین کا امن کیلئے نہایت موثر کردارہے، امریکی نائب سیکریٹری خارجہ
امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزبھی پاکستانی خواتین سے "متاثر"ہوئے بغیرنہ رہ سکیں۔ ایلس ویلزنے پاکستانی خواتین کے امن کردارکو "سراہتے "ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا کردارنہایت "متاثرکن "ہے اور امن کیلئے ان کی خدمات کلیدی ہیں۔
ایلس ویلز نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین پیس کیپرزکی کارکردگی کی "خوب تعریف "کی گئی۔ پاکستانی خواتین کانگومیں اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
پاک فوج کی خواتین اہلکاروں کے پہلے 15 رکنی دستے کو بہترین کارکردگی پرتمغوں سے بھی نوازا گیا جبکہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کا 16 سے 18 فروری تک چارروزہ دورہ پاکستان بھی ان خدمات کا "اعتراف" ہے۔