اسلام آباد، جو کرپشن کرتےہیں فوج کا ڈر انہی کو ہوتا ہے، وزیر اعظم عمران خان
http://www.tnnasia.tv
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں ہرجگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردارادا کرنے میں "ناکام "رہا، بجلی کی قیمتیں "مزید نہیں بڑھا سکتے"، بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات "طے "پا جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جوکرپشن کرتے ہیں "فوج کا ڈرانہی "کو ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر "آرٹیکل 6 کا مقدمہ" ہونا چاہیئے۔ آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں "جہانگیر ترین "اور "خسرو بختیار "کا نام نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا الیکشن اصلاحات کے لیے "قوانین "لا رہے ہیں، "الیکٹرونک ووٹنگ "اور "بائیو میٹرک سسٹم "لازمی قرار دیں گے، سینیٹ الیکشن "خفیہ رائے شماری "سے نہیں ہوں گے، "شو آف ہینڈز "سے سینیٹ الیکشن کا قانون لائیں گے۔