Feb 14, 2020 06:19 pm
views : 232
Location : Islamabad high court
Islamabad- IHC directs govt to help Pakistani students stranded in coronavirus-hit China
اسلام آباد، باقی ممالک بھی چین سے اپنے "طلبہ "کو نکال رہے ہیں، کیا ہم میں "اہلیت "نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے "کروناوائرس کے پھیلاؤکے "بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کچھ طلبہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے "ای میل "کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
طلبہ کے والدین نے عدالت میں کہا کہ "24 ممالک "نے اپنے شہریوں اور طلبہ کو چین سے "نکالا "ہے، لیکن پاکستان کا کوئی وزیر یا مشیر اب تک چین "نہیں "گیا، ہمارے بچے کمروں سے باہرنہیں جا سکتے، انہیں پتہ نہیں کہاں رکھا گیا ہے
دفترخارجہ کے حکام نے کہا کہ ہم "میکنزم "بنا رہے ہیں کہ روزانہ دن گیارہ بجے ہم ملاقات کریں گے، "620 "طلبہ ایک جگہ اور "1094 "طلبہ ووہان میں موجود ہیں، ہر روزہم چینی سفیرسے ملاقات کرکے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ باقی ملک طلبہ کو نکال رہے ہیں، کیا ہم میں "اہلیت "نہیں، پالیسی کے معالات میں ہم "مداخلت "نہیں کریں گے، کم از کم یہ کر سکتے ہیں کہ طلبہ ڈائریکٹ "ریاست "کے ساتھ رابطہ کر سکیں، حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔
حکام وزارت خارجہ نے یقین دلایا کہ ہم ہرطالب علم سے رابطہ کریں گے، دو پاکستانی آفیسر ووہان پہنچ چکے ہیں اور وہیں رہیں گے۔
عدالت نے "معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری "کوطلبہ سے والدین کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے وزارت خارجہ کو ہیلپ لائن کے لیے موبائل فون، ای میل، واٹس ایپ پبلک کرنے سمیت فوری طور پر "فوکل پرسن "مقرر کرنے کا حکم دیا۔