Feb 14, 2020 08:36 pm
views : 243
Location : Domestic place
Islamabad- Siraj-ul-Haq announces protest movement against inflation from February 20
اسلام آباد، سراج الحق نے 20 فروری سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی سے ملک "دیوالیہ"، تبدیلی کا نعرہ قبر کے سکون پر "دفن" ہو گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ "20 فروری "سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف "ملک گیر احتجاجی تحریک "شروع کر رہے ہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو "سبسڈی "نہیں، "دھوکہ "دے رہی ہے۔ ڈاکٹر، مریض، کسان، مزدور اساتذہ، طلبا، ملازمین سب "پریشان "ہیں۔ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد "سانس لینا "مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام "شدید معاشی بحران "کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیلیے اب "پانی پینا "بھی مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت نعروں اور اعلانات تک "محدود "ہے۔ حکومت آئی ایم ایف سے کیے گئے تمام معاہدے فوری "منسوخ "کرے۔ حکومت ملک کی جمع پونجی "آئی ایم ایف کے حوالے "کر رہی ہے۔ لوگ مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر "خود کشیاں "کر رہے ہیں۔ لوگ گندم، آٹا، چینی اور دال کیلیے "لائن "میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے "زہر کے نوالے "ہیں جو عوام "ہضم "نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے لوگوں نے چینی کی بلیک مارکیٹنگ سے "45ارب روپیہ "اور آٹے میں "55 ارب "کمایا۔