Feb 14, 2020 09:00 pm
views : 231
Location : National Assembly
Islamabad- If the cases were made, it would be the government's smallness, Bilawal
اسلام آباد، مقدمات بنائے گئے تو یہ حکومت کا "چھوٹا پن "ہوگا، بلاول بھٹو
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات کیے گئے تو یہ حکومت کا "چھوٹا پن "ہو گا، کیا حکومت سیاسی قیادت کو "غداری "کی مد میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس بہانے پر ان رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جارہے ہیں۔؟
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں، اب کیسے بیانات دے رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے "126 دن "کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے 10،12 دن کا دھرنا دیا جو پُرامن تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس "ریاست "کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں،احسان اللہ احسان اور راؤ انوار کھلے پھر رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ "سیاسی قیادت "کو قید کیا جا رہا ہے،حکومت کی "صفوں "میں سارے "لٹیرے "بیٹھے ہوئے ہیں۔