اسلام آباد، خواتین کو "با اختیار "بنائے بغیر کوئی معاشرہ "ترقی "نہیں کرسکتا،ترک خاتون اوّل
ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت"قریب "ہیں، پاکستانی عوام کے "دکھ درد "کو اپنا سمجھتے ہیں۔ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔
انہوں نےپرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ترک خاتون اول نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکی صدیوں قدیم مذہب، ثقافت اور مشترکہ اقدار سے بندھے ہیں۔
تقریب میں ترک خاتون اول کی جانب سے تھیلیسمیا کی مریض بچیوں میں "سلائی مشینیں "تقسیم کی گئیں۔
پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر اورتحفہ پیش کیا۔
اس موقع پر احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتربھی موجود تھیں، چیئرمین پاکستان بیت المال عون عباس بپی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔