راولپنڈی، ڈمپر ڈرائیور کی غفلت نے 7افراد کی جان لے لی،9 زخمی ہوگئے
http://www.tnnasia.tv
پنڈی گھیپ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ9 زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی سے پنڈی گھیب آنے والی مسافر وین فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق جب کہ9زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جہاں سے 5 شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں میں راولپنڈی بھجوایا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے۔
ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا۔
ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ، جس کی تلاش جاری ہے۔