Feb 15, 2020 03:09 pm
views : 224
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Indian envoy summoned over LoC violations in Nezapir and Rakhchikri Sectors
اسلام آباد، سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر نیزا پیر اوررکھ چکری کے علاقوں میں بھارتی افواج کی "بلااشتعال فائرنگ "سے 13سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
دفتر خارجہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے "سینئر سفارتکار "کو طلب کرکے "شدید احتجاج " کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل "اشتعال انگیزی "کا مظاہرہ کرتے ہوئے "جنگ بندی معاہدے "کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت پر سیز فائر معاہدے کا "احترام "کرنے کے لیے زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگزیزی "خطے "میں امن و سلامتی کے لیے "خطرہ "ہے اور بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے "دنیا کی توجہ "نہیں ہٹا سکتا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر "عمل درآمد "یقینی بنائے۔