Feb 15, 2020 03:11 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Lahore- Money laundering case, NAB Lahore raids Sharif family's company offices
لاہور، نیب کے شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے،اہم ریکارڈقبضہ میں لے لیاگیا
نیب کی جانب سے چھاپہ "سلمان شہباز "اور "محمد عثمان "کے دفتر پر مارا گیا، نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں چھاپا مارا، شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے "اہم دستاویزات "قبضہ میں لے گئیں۔
شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں 55 کے سے آپریٹ ہوتی تھی، نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ سمیت دیگر سے متعلق ریکارڈ "مطلوب "ہے، 55 کے سے متعلقہ ریکارڈ "غائب "کیا جا چکا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپوں کی "تصدیق " کر دی۔ انہوں نے کہا نیب حکام نے ماڈل ٹاون میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر چھاپے مارے، چھاپے "جہانگیر ترین"اور "خسرو بختیار "کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔