Feb 15, 2020 03:13 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Lahore- NAB resummons Rana Sanaullah in assets case on Feb 19
لاہور، اثاثہ جات کیس، نیب کا رانا ثناءاللہ کو ایک اوربلاوا
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو "19 فروری "کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ رانا ثناءاللہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ "اہل خانہ "کی جائیدادوں سے متعلق "تفصیلات "بھی لائیں ۔اس کے علاوہ ان کی جانب سے 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفاما سے متعلق بھی "وضاحت "مانگی گئی ہے۔
نیب نے رانا ثنا اللہ نے پوچھا ہے کہ انہوں نے اپنا کاروبار "کیسے "شروع کیا؟ اس کے لیے سرمایہ "کہاں "سے آیا؟، جو جائیدادیں بنائی گئی ہیں ان کا "ذریعہ "کیا تھا؟، تحریری وضاحت ہمراہ لائیں آپ کے خاندان کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا؟، انہوں نے اہل خانہ کو "تحائف "کی صورت میں کیا کیا دیا؟، جو تحائف دئیے گئے اس رقم کا ذریعہ کیا تھا؟۔