Feb 15, 2020 03:18 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Quetta- Pak Iran has innumerable opportunities to expand trade, Says Iranian Consul General
کوئٹہ، اسلامیہ جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
ایرانی قونصل جنرل آقائی رفیعی نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی عوام کے درمیان بہترین "تعلقات "ہیں اور پاک ایران تجارت کو وسیع کرنے کے "بے پناہ مواقع "بھی موجود ہیں۔
وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر بدرالدین کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی تجارت کا "گیٹ وے بلوچستان "ہے۔ دونوں ممالک کی تجارت بڑھانے سے بلوچستان کی "پسماندگی "ختم کی جا سکتی ہے۔
تقریب میں "ایرانی ثقافت "سے متعلق اشیا ء کی نمائش کی گئی جبکہ انقلاب ایران کے ہیروز اور ایران کے موجودہ و سابق رہنماؤں کی "تصاویر "بھی آویزاں کی گئیں تھیں۔
تقریب میں اسلامی انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کا "کیک "کاٹا گیاجبکہ ایرانی طالبات نے ایرانی نغمے گا کر حاضرین کو "محظوظ "کیا۔