لاہور، فضل الرحمان پر آرٹیکل چھ لگانے کا حامی نہیں ہوں ،شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میری پارٹی
کے ہیں، وہ مارچ میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جب آئیں گے تو ہم گڈی
گڈی کھیلیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ
نواز شریف آ نہیں رہے اور مریم نواز جا نہیں رہیں،شہباز شریف کو پیغام دیا
ہے کہ لندن میں مزے کریں،وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ کے بعد میں خود اپنا
وکیل ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ فضل الرحمان پر آرٹیکل
چھ لگانے کا حامی نہیں ہوں ،آرٹیکل چھ ان پر لگ سکتا ہے لیکن اب وہ اس عمر
میں نہیں ہیں کہ آرٹیکل چھ لگے ۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ فضل الرحمان اس بار اسلام آباد آئے تو دھر لیے
جائیں گے ، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتاؤنہیں ہو گا ۔ ان کا
کہناتھا کہ بجلی سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے ، ہماری بجلی
کی قیمت دگنی ہو گئی ہے ، مہنگائی ہماری سب سے بڑی
دشمن ہے ، بجلی اور گیس بلوں پر وزیراعظم سے گزارشات کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے عمران خان کے ساتھ
کھڑے ہیں ، کہیں بھی جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں ہے ،ان کا
کہناتھا کہ ایم ایل ون کیلئے ہمارے پاس پانچ سے آٹھ سال ہیں ، سپریم کورٹ
نے حکم دیا کہ منصوبہ دو سال میں بنایا جائے ،
چینی حکام سے درخواست کر سکتاہوں کہ جنوں کی طرح کام کریں اور ایک لاکھ کی
جگہ دو لاکھ مزدو لگائیں ۔