Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 16, 2020 04:26 pm views : 232

Location : Different Places

Naushero Feroz- PPP MPA Shahnaz Ansari laid to rest in Naushero Feroz
  • Urdu

نوشہرو فیروز،رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نمازجنازہ اداکردی گئی

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نمازجنازہ اداکردی گئی،مرحومہ کی نمازجنازہ مدرسہ سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ضیاالحسن لنجار، عاجز دھامرا، ایم پی اے ممتاز چانڈیو،ایم پی اے سرفراز شاہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جائیدادکے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پیپلزپارٹی کی رہنما اوررکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ اداکردی گئی، مرحومہ کی نمازجنازہ مدرسہ سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی ،رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے نمازجنازہ میں ضیاالحسن لنجار، عاجز دھامرا، ایم پی اے ممتاز چانڈیو،ایم پی اے سرفراز شاہ ،ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر فاروق، ایس ایس پی غلام سرور،ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راﺅبھی شریک ہوئے،مرحومہ شہناز انصاری کی تدفین سید اسماعیل شاہ قبرستان میں کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری ایک قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئی تھیں،پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر نوشہرو فیروز کے قریب گاؤں چاناری میں فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ خاتون رکن اسمبلی کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا ، انہیں 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
مقتولہ رکن سندھ اسمبلی کے بھائی کا کہنا ہے کہ شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم پر آئی تھیں، مخالفین نے انہیں دھمکیاں دی تھیں اور چہلم میں شریک ہونے سے روکا تھا لیکن وہ رسم چہلم میں شریک ہوئیں۔ جب چہلم کے پروگرام کا اختتام ہوا تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شہناز انصاری کا اپنے بہنوئی کے بھتیجوں کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ مخالفین نے خاتون کو پہلے بھی قتل کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا لیکن انہیں کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ، رسم چہلم کے پروگرام میں شہناز انصاری کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، پروگرام کے اختتام پر ان کے بہنوئی کے بھتیجوں نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved