Feb 16, 2020 04:43 pm
views : 226
Location : Different Places
Karachi- Naeem ul Haque: Condolences pour in from all corners
کراچی،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 سال کی عمر انتقال کر گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 سال کی عمر انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال پر پی ٹی آئی رہنما اور سیاسی قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے نعیم الحق تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے تھے اور وہ جنوری 2018ء سے خون کے سرطان میں مبتلا تھا۔ وہ کراچی کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے،نعیم الحق کے انتقال پر ملکی سیاسی قیادت نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ کینسر کے خلاف نعیم الحق کو کینسز کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، آخری وقت تک نعیم الحق پارٹی امور میں سرگرم رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ و رنج ہے۔ نعیم الحق پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمیشہ مخلص و وفادار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں ہر مشکل میں نعیم الحق میرے ساتھ رہا۔ 2سال سے میں اسے حوصلے اور جرات کے ساتھ کینسرسے لڑتے دیکھ رہا تھا۔ آخر تک وہ پارٹی معاملات میں شریک تھے۔ نعیم الحق نےجب تک ہوسکا کابینہ میٹنگزمیں شرکت کی۔ ان کے جانے سے پیداہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔