Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 16, 2020 07:40 pm views : 227

Location : Model Town

Lahore- Rana mocks PTI govt on taking credit for PMLN projects
  • Urdu

فردوس عاشق اعوان (ن) لیگ کی قیادت کے لئے الفاظ کا چناؤ بہتر کریں ورنہ کوئی ایسا لفظ کہہ دیا تو حلقے میں نہیں جا سکیں گی،رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان (ن) لیگ کی قیادت کے لئے الفاظ کا چناؤ بہتر کریں ورنہ کوئی ایسا لفظ کہہ دیا تو حلقے میں نہیں جا سکیں گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ مسلم لیگ (ن) نے شروع کیا، یہ جرائم کے سدباب کے لئے بہت موثر نظام ہے، اس منصوبے کو 18 ماہ میں مکمل کیا گیا، اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں 18 ہزار کیمرے لگائے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہتی تو جنوری 2020تک سیف سٹی پروجیکٹ ڈویژنل سطح تک مکمل ہو چکا ہوتا اور لاہور جرائم سے پاک ہوچکا ہوتا۔ اس وقت سیف سٹیز کے 4 ہزار کیمرے خراب پڑے ہیں، عوام کی خدمت کرنے والے جیلوں میں ہیں، میٹرو منصوبے کی سرپرستی کرنے والا دو سال سے جیل میں ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اے ٹی ایم ہیں جو ان کے خرچے برداشت کرتے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ان کی اے ٹی ایم نے اربوں کمائے، ڈالر کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کا تحقیقات کہا گیا جو آج تک نہیں ہوئی ، آٹے اور چینی کا بحران 150 سے 200 ارب روپے کی واردات ہے، وزیراعظم نے 2 افراد کو کلین چٹ دے دی ان کے خلاف کون انکوائری کرے گا۔
(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کا پروپیگنڈا (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شہزاد اکبر نے ہمارے ایک ایک منصوبے کو کھنگالا ہے، کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ حکومت نے عام آدمی کے لئے صرف لنگرخانے کھولے ہیں۔ حکومت نے بجلی 150 اور گیس 300 فیصد مہنگی کردی، اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرکے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان باجی بدزبانی کرتی رہتی ہیں، وہ باعزت خاتون ہیں اچھے الفاظ استعمال کیا کریں، ان سے درخواست ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت کے لئے الفاظ کا چناؤ بہتر کریں، ورنہ کوئی ایسا لفظ کہہ دیا تو حلقے میں نہیں جا سکیں گی، گھٹیا اور توہین آمیز الفاظ کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، دلائل کا جواب دلائل سے دینا چاہیے۔ میری باتوں کی کوئی تردید کرے تو اس کا ثبوت دینے کے لئے تیار ہوں۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved