Feb 16, 2020 07:55 pm
views : 230
Location : Foreign Office
Islamabad- Shah Mehmood Qureshi prays for recovery of ailing Syed Ali Gilani
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاحریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، سید علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی قربانی رنگ لائے گی، اس قید اور ہندوستان کے تسلط سے بھی آزادی ملے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔