Feb 16, 2020 08:24 pm
views : 226
Location : DHA
Karachi- Naeemul Haque's funeral prayers held in Karachi
کراچی،نعیم الحق کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی امور نعیم الحق کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔
گزشتہ روز نجی اسپتال میں دوران علاج وفات پانے والے نعیم الحق وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی، سیاسی اور فکری ہمراہی تھے۔
ان کی نماز جنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس میں بعد نماز عصر ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نعیم الحق کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی اور انہیں گزری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔