Feb 17, 2020 01:45 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Solution to Afghan problem is complicated, efforts are underway,Afghan conflict must think beyond hatred and accusation,US Envoy
اسلام آباد، افغانستان میں امن کیلئے امریکا کے ساتھ ہمسایوں کا بھی اہم کردار ہے، زلمے خلیل زاد
http://www.tnnasia.tv
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے مہاجرین سے متعلق کانفرنس میں انٹر ایکٹو سیشن سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں زلمے خلیل زاد کاکہنا تھا کہ افغانستان کو "اندرونی مسائل "کا سامنا ہے۔ افغان امن عمل میں پیشرفت کے لیے "پر امید" ہیں۔ "باہمی برداشت"، سوچ میں "تبدیلی "اور "مفاہمت "کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان نے 40 سال تک بہت زیادہ "مشکلات "دیکھی ہیں، افغانستان میں آج بھی "انتہائی خوفناک" جنگ جاری ہے۔
نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے افغان فریقین میں گفتگو پر زور دے رہے ہیں۔ افغانستان میں بہت جنگیں ہو چکی ہیں، امریکا پائیدار "امن "چاہتا ہے۔ امریکا اور طالبان میں امن معاہدہ پائیدار "امن "کی راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور افغانستان میں تجارت کی "راہ ہموار "ہوگی۔ افغان تنازعہ پر "نفرت "اور
"الزام تراشی "سے آگے بڑھ کر سوچنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان میں "امن"، "اعتماد "اور بہتر تعلقات کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ افغان امن معاہدے سے پاک افغان تعاون کی راہیں کھلیں گی، پاکستان اور افغانستان میں معاشی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانا ہوں گے۔
زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ افغانستان میں "امن "کیلئے امریکا کے ساتھ "ہمسایوں "کا بھی کردار ہے، دیکھنا ہے امن کو کس طرح دو طرفہ اور علاقائی سطح پر "عملی "شکل دی جائے۔