Feb 17, 2020 05:45 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Quetta- At least Ten people were martyred and 35 others sustained injures in an explosion in Balochistan’s provincial capital
کوئٹہ، پریس کلب کے قریب دھماکے سے10 افراد جاں بحق، پینتیس قریب افراد زخمی ہوگئے
http://www.tnnasia.tv
کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جب کہ 35 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان سول اسپتال نے دھماکے میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں مزید افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔