Feb 17, 2020 06:30 pm
views : 234
Location : Domestic place
Islamabad- Afghanistan's solution to all problems is possible through Afghan soil, UN Secretary General
اسلام آباد، افغانستان کے تمام مسائل کا حل "افغان سرزمین "سے ہی ممکن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران انتونیوگوتریس نے "سورہ توبہ "کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "قرآن "کہتا ہے کہ جو تم سے "پناہ "کا طالب ہو اسے "پناہ "دے دیا کرو۔ قرآن کریم میں پناہ سے متعلق بہت "واضح "طور پر بات کی گئی ہے۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کی "فراخ دلی "دہائیوں پرمحیط ہے۔ پاکستان دنیا میں مہاجرین کا دوسرا بڑا "میزبان ملک "ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی "برادارنہ تعلقات "اور "قربانی "کے مبنی ہے۔ پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے اور افغان مہاجرین کے لئے 40 سال اپنے "دروازے "کھلے رکھے۔ افغان مہاجرین کے لیے عالمی امدادبہت "اہمیت "رکھتی ہے لیکن پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون "محدود "ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام "مسائل "کا شکار ہیں، افغانستان میں امن کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگی "تبدیل "کی جاسکتی ہے۔