Feb 18, 2020 07:22 pm
views : 223
Location : Different Places
Islamabad- Government decides to provide cattle and rickshaw free to the beneficiaries
اسلام آباد، حکومت کا مستحقین کو "مویشی"، "رکشے "اور "ٹھیلے "مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
حکومت
نے مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت "مفت اثاثہ جات "فراہم کرنے کا
فیصلہ کیا ہے، اس کے تحت غریب ترین افراد کو مقامی سطح پر روزگار فراہم
کرنے کا "منصوبہ "تیار کیا گیا ہے۔ احساس اثاثہ جات اسکیم کا باقاعدہ آغاز
وزیراعظم 21 فروری کو جنوبی پنجاب سے کریں گے۔
اس پروگرام کے تحت احساس
اثاثہ جات پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ملک کے 23 اضلاع کی 375 یونین
کونسلوں میں "15 ارب "روپے تقسیم ہوں گے اور "ایک لاکھ 76 ہزار "خاندان اس
سے مستفید ہوں گے۔ پروگرام کے تحت فی خاندان "60 ہزارروپے "تک کی گائیں،
بکریاں، رکشے اور ٹھیلے مفت دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ انہیں اس حوالے سے
ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ اثاثے ان کے لئے باعزت "روزگار
"کا ذریعہ بنیں۔
احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے
کہ احساس اثاثہ جات پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذریعہ "آمدن
"بنے گا، ابتدائی طور پر منصوبے میں خیبر پختوخوا کے 10، پنجاب کے 3، سندھ
کے 7 اور بلوچستان کے 3 اضلاع شامل ہیں، اس سے لاکھوں بے روزگار افراد کو
روزگار میسر آئے گا، مستحقین کا تعین احساس پروگرام کے غربت سروے کے تحت
کیا جائے گا۔