Feb 19, 2020 06:25 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Lahore-I want to drop the government as soon as possible, reasons for this are economic conditions and the restrictions on the media,Bilawal
لاہور، چاہتا ہوں کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں، بلاول بھٹو
http://www.tnnasia.tv
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں تو چاہوں گا کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں، اور اس کی وجہ معاشی حالات، انسانی جمہوری حقوق پر قدغن اور میڈیا پر پابندیاں ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کا کہنا تھا کہ معاشی حالات، انسانی جمہوری حقوق پر قدغن اور میڈیا پر پابندیوں کے بعد میں میں تو چاہوں گا کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں، مجھے بتائیں کہ حکومت گرانے کے کتنے طریقے ہیں ؟ آئینی، جمہوری اور قانونی طریقے سے حکومت ہٹانا چاہتا ہوں، غیر جمہوری سازش نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک کیلئے تمام طبقات سے رابطے کرنے نکلا ہوں، حکومت کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ان کے خلاف اپنی جدوجہد کرتے رہیں گے، عوام کو بتانا ہے کہ ان کا سٹیک انتخاب، سیاست، معیشت میں ہونا چاہئے، عوام کا اسٹیک نہیں ہوگا تو پھر ریاست کیسے چلے گی، سنا ہے کہ ملک کے نامور ادارے اب مہنگائی کی تحقیقات کریں گے، اداروں کو ان معاملات سے دور رہ کر اپنی شان برقرار رکھنی چاہئے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کا کوئی اسٹیک
ہی نہیں ہے اس لئے آئی ایم ایف کی ہر شرط مان رہے ہیں۔