Feb 19, 2020 06:31 pm
views : 219
Location : Domestic place
Lahore- PM Imran Khan did not learn political manipulation, Chaudhry Shujaat
لاہور، نواز شریف کی "چاپلوسی "کرنے والے آج بھی "اقتدار "میں شامل ہیں، چوہدری شجاعت
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان "سیاسی ہیرا پھیری "نہیں سیکھے۔ لوگ صحیح اور نیک مشورے کو "مخالفت کے زمرے "میں پیش کر دیتے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کومشورہ دیا کے وہ "چاپلوسوں "اور "چغل خوروں "سے دور رہیں، اپنے ارد گرد "منافقین "کی نشاندہی کریں اور نزدیک "نہ "آنے دیں۔ اپنے اندر "خودپسندی "نہ آنے دیں۔ اُنہوں نے ماضی میں نواز شریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھا جبکہ نوازشریف نے اس کے "برعکس "کیا۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی "اقتدار "میں شامل ہیں۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ "طالبان "کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کر "استعمال "نہ کریں۔ سب سے کہوں گا کہ اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں گے تو کامیاب رہیں گے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے مشکل وقت سے "نکالا "اور مجھے "صحت یاب "کیا۔