Feb 19, 2020 06:34 pm
views : 235
Location : Domestic place
Karachi- Government will complete its term: Sheikh Rasheed
کراچی، جتنے مرضی چاہے "دھرنے "کرلیں، کوئی "مارچ پاسٹ "نہیں ہوگا، ہلکی پھلکی "موسیقی "ہوگی، شیخ رشید
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ میں جو مرضی "مہم " چلا لیں،کوئی "مارچ پاسٹ "نہیں ہوگا، ہلکی پھلکی "موسیقی "ہو گی مگر وزیراعظم عمران خان پانچ سال "پورے" کریں گے، اگر مولانا نے اس بار دھرنا دیا تو "دھرلیے" جائیں گے۔
کابینہ اجلاس ملتوی ہونے پر انہوں نے کہا کہ کیبنٹ کی میٹنگ اچھی تجاویزکی تیاری کے باعث "تاخیر "سے ہو رہی ہے۔
ایک سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے آگے "حکومت بے بس "ہوتی ہے ، نوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نواز باہر "نہیں "جارہیں، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ مریم کو "نہ "جانے دیا جائے۔
کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ کے سی آر "2 ارب ڈالرز "کا منصوبہ ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو عملی طور پر مکمل کرنا چاہتی ہے، وفاق اور سندھ حکومت میں فریم ورک منصوبے پر "اتفاق "ہوگیا ہے۔