کراچی، پاکستان سپر لیگ کی "چمکتی دمکتی "ٹرافی سے "پردہ اٹھ "گیا
روشنیوں کے شہر میں پی ایس ایل فائیو ٹرافی سے "پردہ اٹھ "گیا، رونمائی اسکواش پلئیر جان شیر خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ رنگا رنگ "تقریب "میں کی، تمام چھ کے چھ کپتان بھی اس موقع پر موجود تھے، چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد ٹیم لیڈرز نے اپنے "پلان "بتائے۔
"دس لاکھ امریکی ڈالر "کی انعامی رقم والے والے پانچویں سالانہ کرکٹ میلے کا باقاعدہ آغاز "کل "سے ہو گا، افتتاحی تقریب میں "موسیقی "کا تڑکا لگے گا جس کی تیاریاں "مکمل "ہو چکی ہیں، گذشتہ روز بھی ریہرسل جاری رہی۔
فُل گلیمر کے بعد پہلی گیم ہو گی جس میں دوبار کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ پڑے گا۔